مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کریم کی نشست آج ہو گی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام لاہورکے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کریم کی نشست آج بعد نماز مغرب ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ہو گی۔ مجلس احراراسلام لاہور کے شعبہ نشر و اشاعت کی اطلاع کے مطابق قائد احرار سید محمد کفیل بخاری گزشتہ روز سے ایوان احرار لاہور پہنچ چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ آج بعد نماز مغرب ماہانہ درس قرآن کریم کی نشست سے خطاب کریں گے۔