بلاخوف منشیات فروشی،نوجوان نسل تیزی کیساتھ منشیات کی عادی ہو رہی ہے:جاویدقصوری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل تیزی کے ساتھ منشیات کی عادی ہو رہی ہے۔ ہر سال سینکڑوں نوجوان منشیات کی لیت میں پڑ کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ منشیات فروش بلا خوف و خطر اپنا دھندہ کرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والوں کیساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹیاں منشیات فروشوں کا اولین ٹارگٹ ہوتا ہے۔حالیہ دنوں میں جس طرح ملک کی مختلف یونی ورسٹیوں میں منشیات کے استعمال کے ہوشربا انکشافات منظر عام پر آئے اس نے حکومت اور سب اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔