سینیٹر راجہ ناصر عباس کی ایرانی نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اْمید ظاہر کی ہے کہ ایران کے قومی وقار اور ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھا جائے گا۔ ایران دنیا بھر کے مظلوموں بالخصوص غزہ کے مظلوموں کی سب سے توانا آواز اور مضبوط ترین حامی ہے۔ بین الاقوامی تعلقات اور قومی امور میں سابق صدر ابراہیم رئیسی کی پالیسیوں کا تسلسل ایرانی عوام کی اْمنگوں کی ترجمانی ثابت ہو گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ایرانی صدر کی کامیابی کیلئے ہم پوری پاکستانی قوم دعاگو ہیں۔