• news

جنرل ہسپتال : نرسز کو جدید خطوط پر تربیت دینے کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا آغاز 

لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی ہدایت پر مریضوں کو عالمی معیار کے ایس او پیز کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی اور بہتر نگہداشت یقینی بنانے کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں نرسز کو جدید خطوط پر تربیت دینے کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ زمرد خورشید نے بتایا کہ مختلف کورسز کے دوران نرسز کو سٹینڈرڈ اوپریٹنگ پروسیجر (SoP)کے مطابق تربیت فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ اور ایل جی ایچ آنیوالے مریضوں کو پیشنٹ فرینڈلی ماحول فراہم کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن