• news

سیکرٹری،رجسٹرار کوآپریٹو کی ہدایت پر نیسپاک سوسائٹی میں ڈینگی سیمینار  

لاہور(نیوز رپورٹر) سیکرٹری کوآپریٹرز پنجاب مسرت جبیں اور رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب محمد اشفاق احمد چوہدری کی ہدایات پر نیسپاک ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر، ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر تھے۔ محکمہ کوآپریٹوز کی جانب سے جوائنٹ رجسٹرار سیٹھ محمد اقبال، ڈپٹی رجسٹرار ساجد حسین، اسسٹنٹ رجسٹرار لاہور محمد شاہد زبیر ،رانا عبدالمنان ،شجاع فروکہ انسپکٹر شرافت قادری و دیگر بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری سوسائٹی مظہر خان نے تمام مہمانوں کا سوسائٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ ڈینگی سیمینار سے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا حکومت پنجاب ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے سر گرم عمل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پورے پنجاب میں ڈینگی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر نے ڈینگی سیمینار سے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی سیمینار منعقد کئے جانے چاہئیں۔ اہلیان سوسائٹی کو چاہئے کہ وہ گھروں میں ، چھتوں پر اور پارکوں میں کسی بھی جگہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ ہم وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق پورے پنجاب کو ڈینگی سے پاک کرینگے۔ آخر میں سیکرٹری سوسائٹی مظہر خان نے آنیوالے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن