معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کی مرحوم لیگی رہنما میاں مقصود عالم کے گھر آمد اہل خانہ سے تعزیت
سندر(نامہ نگار) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کی پی پی 159 کے سینئر لیگی رہنما مرحوم میاں مقصود عالم کے گھر جاکر مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اس موقع پر ذیشان ملک نے وزیراعلی پنجاب کا تعزیتی پیغام بھی لواحقین کو پہنچایا اور فاتحہ پڑھی۔ ذیشان ملک نے اہل خانہ سے گفتگو کے دوران کہا مرحوم مقصود عالم مسلم لیگ ن کے دیرینہ رہنما تھے اور مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائیگا۔