• news

محرم الحرام کی آمد‘ڈولفن سکواڈ ‘پولیس ریسپانس یونٹ ہائی الرٹ 

لاہور(نامہ نگار ) محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے والٹن ہیڈ کوارٹرز میں جوانوں سے خصوصی خطاب کیا اور ڈولفن جوانوں کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی ۔ پنجاب پولیس پاکستان کی بہترین پولیس ہے ۔ اگر دیکھا جائے تو لاہور پولیس کے شانہ بشانہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان جرائم کی بیخ کنی کیساتھ ساتھ امن و امان کی فضاء کو قائم رکھتے ہیں۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے والٹن ہیڈ کوارٹرز میں جوانوں سے خصوصی خطاب کیا اور ڈولفن جوانوں کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی گئی۔ ایس پی ڈولفن نے جوانوں کو لاء اینڈ آرڈر،پبلک سروس ڈلیوری،سکیورٹی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ ایس پی ڈولفن نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر جوان،آفیسر اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ڈولفن ٹیمیں دوران پٹرولنگ، منتظمین جلوس و دیگر انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گی اور ڈولفن اوپس روم میں خصوصی طور پر ہر ٹیم کی پٹرولنگ کے حوالہ مانیٹرنگ کیجائے گی ۔ڈولفن اور پی آر یو کی مختلف امام بارگاہوں کے ارد گرد خصوصی پٹرولنگ کریں گی ۔شہر بھر کی مجالس و امام بارگاہوں کے گرد خصوصی سنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ امام بارگاہوں کے گرد متنازع فلیکسزوال چاکنگ کی سختی سے ممانعت ہے۔ تمام مجالس و امام بارگاہوں پر فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن