• news

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا حکومت سے آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کا مطالبہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ موجودہ معاہدوں کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کاروبار،انڈسٹری اور عام آدمی سب متاثر ہو رہے ہیں۔گزشتہ روز تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر آئی پی پیز کے ساتھ تمام معاہدوں پر نظر ثانی کرے اور سستے ذرائع سے بجلی کی پیداواری چارجز کے بغیر خریداری کرے۔ بجلی کے بلند نرخوں کا تباہ کن اثر بڑے پیمانے پر صنعتی بندش اور ملازمتوں میں کافی کمی ہے۔ پاکستان میں بجلی کے بحران کی بڑی وجہ بجلی چوری کیساتھ ساتھ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ کیے گئے معاہدے ہیں اور اس کا خمیازہ ہمیشہ تاجروں اور عوام کو مہنگی بجلی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔ وفاقی حکومت قومی مفاد میں آئی پی پیز سے نمٹنے اور صنعتوں اور گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی سستی قیمتوں کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی بنائے۔ گزشتہ دونوں کے دوران گھریلو صارفین کیلئے 10 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین پر 12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ 200 یونٹس سے 1000 یونٹس تک کے فکسڈ ٹیکس کی وجہ سے صارفین کو 1500 ارب روپے مزید اضافی ادا کرنے ہیں۔ مزید برآں صارفین ا وور بلنگ کی وجہ سے 2 ارب روپے پہلے ہی زائد آدا کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن