کامونکی:ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال وزرسے محروم
کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال وزرسے محروم ہو گئے ۔ گذشتہ رات ہجویری بازارایمن آباد کا شاہدمحمود کی دْکان سے ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون چھن کر فرار ہوگیا۔جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب تین ڈاکو گوجرانوالہ کے اقرارالحسن سے آٹھ ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب دو ڈاکو کھیالی کے تحفظ الحسن سے دو ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ٹونگ بچہ کے ارشاد سے دو ڈاکو ستر ہزارروپے اور موبائل فون چھین کرلے گئے۔گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب دو ڈاکو موضع ماڑی ٹھاکراں کے اشفاق سے پچاس ہزارروپے اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔محلہ رسولنگر کے اعظم اور اْسکے بھائی سے ڈاکو جی ٹی روڈ گھنیاں کے قریب کار اور پانچ ہزارروپے چھین کرلے گئے۔جبکہ ورک ٹاؤن کے شیراز سے دو ڈاکو سات ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔علاوہ ازیں چوری کی وارداتوں میں احمد ٹاؤن کے محفوظ کے گھر کے تالے توڑ کر چور ساٹھ ہزارروپے،دو تولے طلائی زیورات دیگر سامان لے گئے۔کوٹ رفیق کے درزی لطیف کی دْکان سے دس ہزارروپے،موبائل فون اور تین عدد سوٹ چوری ہوگئے۔عزیز پورہ کے یعقوب کی حویلی سے چور چار عدد بکریاں لے گئے۔جبکہ محلہ مسلم گنج کے سبطین رضا کی بیٹھک سے نامعلوم چور تین عدد موبائل فون چوری کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔