• news

حکومت پنجاب کا پنجاب سوشل اکنامک رجسٹریشن پورٹل کا آغاز 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )حکومت پنجاب نے بینظیر انکم سپورٹ کی طرز کا پنجاب سوشل اکنامک اسٹیٹس رجسٹری پورٹل لانچ، ڈپٹی کمشنر  طارق قریشی نے ضلع گوجرانوالہ اور وزیر آباد کی 176یونین کونسل کے دفاتر کو پی ایس ای آر سنٹرز ڈیکلیئر کردیا ہے، 8جولائی سے آن لائن اور نوٹیفائیڈ سنٹرز پر آغاز کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر حکومت پنجاب نے پنجاب سوشل اکنامک رجسٹریشن پورٹل کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد حکومتی ریلیف پیکیج مستحق خاندانوں تک پہنایا جاسکے، ایس این اے تنویر عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نجم ذوالقرنین نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ میں شریک یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو بتایا کہ پورٹل کے اوپر تمام شہری اپنا ڈیٹا خود بھی جا کے اپلوڈ کر سکتے ہیں اور ایسے لوگ جو ڈیٹا اپلوڈ نہیں کر سکتے وہ یونین کونسل کے دفاتر بھی جا کر اپنا ڈیٹا اپلوڈ کروا سکتے ہیں۔ تمام یونین کونسل سیکرٹریز کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔ حکومتی ریلیف یا سکیم بارے بذریعہ ایپ رجسٹریشن کر کے ایسے تمام شہریوں کو آگاہ یا با آسانی پورٹل کے ذریعے منتخب کر سکے گی۔

ای پیپر-دی نیشن