• news

 گوجرانوالہ:بیوٹی پارلر میں قتل ہونیوالی لڑکی کے ملزم گرفتار،آلہ قتل بر آمد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پیپلز کالونی کے رشید کالونی میں عیدالاضحی کی چاند رات کو بیوٹی پارلر میں کام کرنیوالی لڑکی اللہ رکھی عرف سدرہ کو فائر مار کر کے قتل کر دیا گیا تھا ، ملزمان مقتولہ کا موبائل فون بھی ہمراہ لے گئے تھے ۔پولیس نے ملزمان ابو ہریرہ عرف عاطف، محمد شہزاد اور فرزانہ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے آلہ قتل اور مقتولہ کا موبائل بھی برآمد کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عاطف کے بہنوئی امتیاز کے مقتولہ سدرہ کے ساتھ تعلقات تھے اور چار ماہ قبل انہوں نے نکاح کر لیا تھا جس کاعاطف کی بہن فرزانہ کو رنج تھا۔بھائی ملزم عاطف کو پستول خریدنے کیلئے چوبیس ہزار روپے دیئے اور کہا کہ یا تو مجھے مار دو یا اس کو مار دو جو میری سوتن ہے جس پر ملزم عاطف نے چاند رات کو اپنے دوست شہزاد کے ہمراہ سدرہ کو پارلر میں قتل کر دیا اورملزمان فرارہو گئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن