• news

 گوجرانوالہ:محرم میں امن و اما ن کی صورتحال کی بہتری کیلئے  سکیورٹی پلان تیا ر  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر  طیب حفیظ چیمہ کے احکامات پر گوجرانوالہ ریجن بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و اما ن کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے جامع سکیورٹی پلان تیا ر کر لیا گیا ہے، یکم محرم الحرام سے عاشورہ محرم تک گوجرانوالہ ریجن میں 6ہزار 858مجالس کی سیکورٹی پر 5 ہزار257پولیس افسران اور ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ 5ہزار899رضاکاران بھی مجالس کی سیکورٹی ڈیوٹی پرمامور ہونگے۔ریجن میں 1588جلوسوں کی سیکورٹی پر10 ہزار181پولیس افسران اور ملازمین جبکہ 5ہزار 704رضاکار بھی جلوسوں کی سیکورٹی کے سلسلہ میں پولیس کی معاونت کریں گے۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے سی پی او اور ریجن کے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر جلوس،مجالس و دیگر مذہبی پروگراموں کے انعقاد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایاجائے۔ پولیس افسروں اور جوانوں کوجدید اسلحہ اور اینٹی رائٹ سامان فراہم کرتے ہوئے انہیں خصوصی بریف کیا جائے۔ جلوس اور مجالس میں شرکا کی چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور مقام پروگرام کی سوپینگ بذریعہ سپیشل برانچ کروائی جائے۔سول ڈیفنس،بم ڈسپوزل سکواڈ، دیگر رضاکار تنظیموں کی بھی خدمات حاصل کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن