• news

گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ماہانہ اجلاس 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کی زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے ڈسٹرکٹ پاپولیش ویلفیئر آفس کی مایانہ کارکردگی اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ پچھلے تین ماہ میں TCIگرین سٹار اور پالولیشن ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے 96موبائل سروس یونٹس اور 195سیٹیلائٹ کیمپس کا انعقاد کیا گیاجس میں 5787جنرل کلائنٹس اور 7601فیملی پلاننگ کلائنٹس کو سہولیات فراہم کی گئیں انہوں نے مزید بتایا کہ دنیابھر میں 11جولائی کو ورلڈ پاپولیشن ڈے منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں 8تا 13جولائی تک ہفتہ فیملی پلاننگ کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں فری میڈیکل کیمپس ، واکس،سیمینار، آگاہی سیشنز ، فیملی ہیلتھ ڈے ،صحت مند بچوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ جمعۃ المبارک کے موقع پر علمائے کرام کے آگاہی پیغامات بھی جاری کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپا رٹمنٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں تمام مسائل کی جڑ ہے ہنگم آبادی ہے، ضلعی انتظامیہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی تمام سرگرمیوں کی نہ صرف سرپرستی کرے گی بلکہ مکمل معاونت بھی فراہم کرے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن