• news

ڈی پی او قصور کی زیر صدارت پولیس افسروں و اہلکاروں کا اجلاس 

قصور ( نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی زیر صدارت پولیس افسران و اہلکاروں کا اہم اجلاس مصطفی آباد کے نجی میرج ہال میں ہوا، اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن، سرکل افسروں، تمام تھانوں و پولیس لائن کی نفری، سی آئی اے سٹاف، ایلیٹ اور ٹریفک سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی دئی ، ڈی پی او قصور نے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ دی ، ڈی پی او قصور نے جرائم کے انسداد اور عوامی خدمت کے موثر اقدامات کے متعلق احکامات جاری کئے، ڈی پی او قصور نے اجلاس کے دوران ایگل سکواڈ کے دوسرے بیج کا افتتاح کر دیا، ڈی پی او قصور محمد عیٰسی خاں نے کہا کہ ایگل سکواڈ کے قیام کے بعد ضلع قصور میں جرائم میں 42 فیصد نمایاں کمی ہوئی ، ڈی پی او نے ڈاکوؤں اور لٹیروں کے خلاف کارروائیاں کرنیوالے افسروں اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن