شیخوپورہ:تحریک لبیک کے ضلعی امیر کی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنر ‘ ڈی پی او سے ملاقات
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر علامہ حافظ محمد طاہر حنفی محمدی سیفی کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان ، ڈی پی او بلال ظفر شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ بلال رضوی ، رابطہ ناظم برائے انتظامیہ ڈاکٹر شہزاد افضل ، لیگل ایڈوائیزر رانا گلفام ، سینئر رہنما علامہ عباس انجم ،چودھری حبیب عالم ورک ودیگر انکے ہمراہ تھے وفد نے ضلع کی سیاسی ومذہبی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی اور محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال ، ناموس صحابہ ، مقدسات و دیگر معاملات پر بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے تحریک لبیک کے ضلعی امیر علامہ حافظ محمد طاہر حنفی سیفی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان فرقہ واریت نہیں پاک وطن میں دین محمدی کو تخت پر لانے ،خاتم النبین کی تحریک کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ منفی سوچ رکھنے والوں کا تحریک لبیک پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔