پی ٹی آئی قیادت انتشار ‘ نفرت کی سیاست سے باز آجائے:رانا آصف
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین رانا آصف نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت انتشار اور نفرت کی سیاست سے باز آجائے اور اپنی انتشاری سرگرمیوں پر قوم سے معافی مانگیں،ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا، (ن) لوگ ملکی سیاست کا حسن اور جمہوری اقدار کے فروغ کی ضامن ہے جس نے ہر دور میں عوام کے حقوق کے تحفظ اورملکی سلامتی و تعمیرو ترقی کی خاطربھرپور کردار ادا کیا، پارٹی قیادت اور وفاقی و پنجاب حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے نہ ماضی میں اپنی سازشوں میں کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے گائوں سیکھم میںصحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔