قصور: مہنگائی کا جن بے قابو ‘ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی جاری
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی جاری ہے۔ کوٹ مراد خان، اسٹیل باغ چوک ، گلبرگ کالونی، کمال چشتی چوک، گنڈا سنگھروڈ بستی قادرآباد، نیا بازار کریانہ منڈی، بھسرپورہ، پیرو والا روڈ، بستی شاہدرہ، کوٹ حلیم خاں و دیگر علاقوں میں شہریوں سے اشیاء خوردونوش کے نام پر من مانے دام وصول کیے جانے لگے۔ دودھ 140 فی کلو گرام،دہی 220 روپے فی کلوگرام،اسی طرح ٹماٹر 320 روپے فی کلو ، ادرک 650 روپے فی کلو، نیا آلو 120 روپے فی کلو اور پھلیاں 200 روپے فی کلو‘ چھوٹا گوشت 2200 روپے فی کلو ‘ بڑا گوشت 1450 فی کلوگرام میں فروخت کیا جانے لگا، شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر کسی کی سرپرستی کے یہ سب ممکن نہیں انتظامیہ کرپٹ افسروں کا قبلہ درست کرے تاکہ لوگوں کو کچھ راحت ملے، شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ہر چیز کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں۔ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کرائم ریٹس میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا۔ اس پر ڈی سی قصور کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اوور چارجنگ پر شاپس کیپرز کے چالان کر رہے ہیں کسی بھی دکاندار کو اوور چارچنگ کی اجازت نہیں دینگے۔