پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے : اقبال شیخ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف سٹی صدر حاجی محمد اقبال شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کر کے اقتدار پر مسلط کئے جانے والے موجودہ حکمران ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی خاطر مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے یہ صرف کرپشن کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے حالات بہتر کرنے کیلئے عوامی مفاد میں فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔