• news

معیشت کی بہتری کیلئے سیاسی  جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا:منیر قمر واہگہ 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے ڈوثیرنل نائب صدر و پارٹی ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 141چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا سیاسی اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملکی ترقی کے عمل میں ہر دور کی حکومت کا ساتھ دیا اور ملکی اجتماعی مفادات کی تکمیل کی خاطر اپنا مثبت و تعمیری کردار ادا کرکے حقیقی عوام دوستی اور حب الوطنی کا ثبوت دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کی سیاسی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جسے رول ماڈل کے طور پر سامنے رکھتے ہوئے ہم جمہوری اقدار کے فروغ اورملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی جدوجہد کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن