صرافہ ایسوسی ایشن گلی حکیماں کے نمائندوں کا چناؤ ‘ نوید شہزادصدر مقرر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)صرافہ ایسویسی ایشن گلی حکیماں کے نمائندوں کا چناؤ کر لیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیربٹ اورحاجی غلام نبی ورک،رانا محمداکر م صدر انجمن تاجران کرامت مارکیٹ، الیاس ساجد بھٹہ جنرل سیکرٹری نے گلی حکیماں میں یونین صرافہ ایسویسی ایشن کا شکریہ اداکیا اور نومنتخب یونین عہدیداران صدر نوید شہزاد،جنرل سیکرٹری رانا احسان،فنانس سیکرٹری عدنان شہزاد،سرپرست اعلیٰ حاجی سرفراز،چیئرمین حاجی شفیق،وائس چیئرمین حاجی طارق کمبوہ،سیکرٹری اطلاعات رانا عثمان زمان، سینئر نائب صدر رانا اطہر شاہ کو مبارکباد دی۔