• news

فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری کھلی دہشتگردی ہے:یاسر اقبال گوپے راء 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی و سماجی رہنما رہنما چوہدری یاسر اقبال گوپے راء نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام پر اسرائیل کی بمباری اور غذائی قلت ظلم وجبر کی انتہااور کھلی دہشتگردی ہے،عالمی عدالت کی رٹ فلسطین میں نظر نہیں آرہی اسرائیل بے لگام عالمی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے جسے لگام ڈالنے کی ضرورت ہے اسرائیل عالمی عدالت کے حکم اور عالمی دباؤ کے باوجود نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی حملے پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ اور عالمی عدالت انصاف کے حکم و سلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری یاسر اقبال گوپے راء نے کہا کہ ہم فلسطین کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی قربانیوں نے امریکہ واسرائیل کے پیچھے چھپے چہروں کو بے نقاب کردیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن