چونیاں: بارش کے باعث ‘ سڑکیں بازار گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے
چونیاں( نمائندہ خصوصی) مون سون کی موسلادھار بارش نے میونسپل کمیٹی چونیاں کا پول کھول کر رکھ دیا نالیوں نالوں بازاروں محلوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے پانی گھروں دکانوں میں داخل ہو گیا نالیوں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں بازار گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کرتے رہے ڈاک خانہ بازار مین بازار سرافہ بازار دیگر ماکیٹس کے بازاروں میں پانی جمع ہونے سے دکاندار بھی پریشان رہے ۔