فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائیاں کی جائے: عمران حامد
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحول پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں متعلقہ محکمے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور اینٹوں کے بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والوں کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کریں تاکہ شہریوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میںانٹی سموگ کنٹرول پروگرام پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔