ٹی ٹونٹی عالمی چیمپئن بھارت کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ زمبابوے میں عالمی چیمپئن بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست ‘میزبان ٹیم نے 13رنز سے ہرا دیا ۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں پر 115رنز بنائے ۔ ویسلے مدھیویرے 21‘بریان بینٹ 22‘ڈیون میئرز 23‘کلائیو مڈانڈے 29رنز ‘کپتان سکندر رضا17بناکر نمایاں رہے ۔رونی بشنوئی نے 4‘واشنگٹن سندر نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 102رنز پر ڈھیر ہوئی ۔ ابھیشک شرما صفر ‘کپتان شبمین گل 31‘رتو راج گائیکواڈ سات ‘ریان پراگ دو‘رنکو سنگھ صفر ‘دھرو جریل چھ ‘واشنگٹن سندر27‘روی بشنوئی نو‘اویش خان سولہ ‘مکیش کمار صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ ٹنڈائی چتار ااور سکندر رضا نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ میزبان ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔