• news

 بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر  نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار 

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار ہوگئے۔ سابق کرکٹر کو گزشتہ چند دنوں سے سر درد کی شکایت تھی، طبعیت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے برین ہیمریج تشخیص کی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈآفیشل دیب آشیش چوہدری کا کہنا ہے کہ نفیس اقبال کی شریان میں کہیں کہیں خون جما ہے تاہم کرکٹر کی صحت اب خطرے سے باہر ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن