• news

گنڈاپور بڑھکیں نہ ماریں، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا: پرویزخٹک

پشاور (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویزخٹک نے وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ علی امین گنڈا پور بڑھکیں نہ ماریں۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے دو روز قبل مانسہرہ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف گواہی دی تو انہیں صوبے میں نہیں رہنے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ میں علی امین گنڈا پور کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا نہ ہی جھوٹ بولوں گا۔ میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا، پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا اب بھی نیب کے نوٹس پر عدالت جاؤں گا۔ کسی کیخلاف نہیں وفاقی کابینہ اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا۔ اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے۔ علی امین گنڈا پور بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے۔ مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن