• news

راولاکوٹ جیل سے فرار ہونے والے مزید 2 قیدی گرفتار 

 راولا کوٹ (آئی این پی ) آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی ڈسٹر کٹ جیل راولا کوٹ سے فرار ہونے والے مزید2 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق قیدیوں کو راولپنڈی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ راولا کوٹ جیل سے فرار 19 فرار قیدیوں میں سے اب تک 6 کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ 30 جون کو آزاد کشمیر کی ڈسٹر کٹ جیل راولا کوٹ توڑ دی گئی تھی جس میں بھارت کو مطلوب سمیت 20 قیدی فرار ہوئے تھے جبکہ ایک ہلاک ہو گیا تھا۔ واقعے کے بعد جیل کے عملے کو معطل کرکے 3 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن