• news

ہمارا وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ‘ میئر ہے نہ کوئی عوام کی آواز سننے والا : مصطفیٰ کمال 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم، وزیراعلیٰ، میئر نہیں ہے۔ پاکستان کی بدقسمتی یہ ہے 24 کروڑعوام کی سننے والا کوئی نہیں، مسائل کے حل کے لئے پہلا مرحلہ مسائل سننا ہوتا ہے۔ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم ایک شکایت سینٹر قائم کرنے جا رہی ہے، نمبر 24 گھنٹے کھلا رہے گا، کوئی بھی شکایت ہوکال کریں۔

ای پیپر-دی نیشن