خیبر پی کے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا
پشاور(آئی این پی ) پشاور سمیت خیبر پی کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2 ہزار روپے جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ہول سیل مارکیٹ میں 2200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گندم سٹاک ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے۔ ایک ہفتہ قبل مارکیٹ میں آٹے کی قیمت 16 سو روپے تھی۔ دوسری جانب پشاور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ٹماٹر،آلو اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔