ملک میںعوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے،ایرانی صدر
تہران (این این آئی )ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے،غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں پزشکیان نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں بہت سے چیلنجوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود ہم عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔ہم ملک میں ایک نیا باب رقم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر وہ نہ ہوتے تو میرا نام بیلٹ بکس سے باہر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی قیادت کے بغیر ہم اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے جہاں ہم اس وقت ہیں۔انہوں نیکہا کہ ان کے حریف سعید جلیلی ایک دوست ہیں اور میں ان کا احترام کرتا ہوں"۔