اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آج ہو گی
لاہور ( ین این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آج ہو گی ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم آج 8جولائی کو درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔ عدالت نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے لیے پانچ نکاتی ایس او پیز جاری کررکھے ہیں ، عدالت نے حنا حفیظ اللہ کو عدالتی معاون بھی مقرر کررکھا ہے جبکہ عدالت نے مستقبل میں ججز کو اپروچ نا کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔