• news

برآمدات تربیت کیلئے اداروں کو جد یدتقاضوں پر ری ڈیزائن کی ضرورت :اعجاز الرحمان  

لاہور( کامرس رپورٹر)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے کہا برآمدات سے متعلقہ پیشہ وارانہ تربیت دینے کیلئے قائم اداروں کو جد تقاضوں کے مطابق ری ڈیزائن کرنے کیساتھ ساتھ نئے ادارے قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس تناظر میں بیرون ممالک شراکت داروں کے تعاون سے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی جانی چاہئیں جس کے دورس نتائج ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ماہرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جس میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کیلئے ہنر مندوں کی قلت اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئر پرسن سی ٹی آئی اعجاز الرحمان نے کہا کہ برآمدی صنعتوں اور تکنیکی اداروں کے درمیان رابطوں کے فقدان جیسے عوامل برآمدات کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔صنعتوں کی طلب اوردنیا میں ہونیوالی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ تربیت دینے کے مزید ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے قائم اداروں کے نصاب میں تبدیلی سمیت انہیں جدید تربیت دینے والے دنیا کے دیگر ممالک کے ہم پلہ بنانے کیلئے اپ گریڈ کرنا ہو گا۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ اس مقصد کیلئے مقامی اداروں کو بین الاقوامی پارٹنرز سے مدد لینے کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن