فاونڈر گروپ نے لاہور چیمبر میں بزنس کمیونٹی کی دل و جان سے خدمت کی:خواجہ خاور رشید
لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین میڈیا کوارڈینیشن کمیٹی فاونڈر گروپ خواجہ خاور رشید نے کہا فاونڈر گروپ نے لاہور چیمبر آف کامرس میں بزنس کمیونٹی کی دل و جان سے خدمت کی ہے۔ فاونڈر گروپ کی آج لاہور بھر کی مارکیٹوں تجارتی مراکز اور انڈسٹریل کمیونٹی میں پذیرائی خدمت کا ثبوت ہے۔ بزنس کمیونٹی کے حقوق کی ترجمانی اور پاسبانی ہمیشہ ہمارا شیوہ رہا ہے اور رہے گا۔ لاہور کے صنعتی و کاروباری حلقوں کے حقوق کی جدوجہد میں فاونڈر عازم سفر ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس الیکشن میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرکے بزنس و انڈسٹریل سیکٹر کے حقوق کی جدوجہد آگے بڑھائیں گے۔