• news

ملک میں غیر اعلانیہ معاشی ایمر جنسی کا نفاذ ہو چکا ہے:طارق محمود میو  

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہورٹیکس بار کے سینئر ممبر سابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میو نے کہا ہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ معاشی ایمر جنسی کا نفاذ ہو چکا ہے۔حالات جس طرف جارہے ہیں اس میں مالی سال کے بجٹ کے بعد 2 سے 3 منی بجٹ بھی آنے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ پاکستان میں ٹیکسیشن کا نظام انتہائی غیر منصفانہ ہے اور بیگاڑ کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ٹیکس اور عوام مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عرفان خان،ارشد قصوری ،آس محمد،محمد ندیم،فرحان خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا غلط پالیسیوں کے تسلسل کی وجہ سے آج ریاست کا نظام چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ المیہ یہ ہے حکمران اور اشرافیہ خود قربانی دینے کی بجائے اب بھی عوام سے مزید قربانی کا تقاضا کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن