بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس لیا جائے :اشرف بھٹی
لاہور( کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بنیادی ٹیرف میں اضافے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور مختلف ٹیکسز کے نفاذ سے بجلی کی قیمت نا قابل برداشت ہو گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس لیا جائے۔دکانوں کی قیمتوں کی بنیاد پر فکسڈ سکیم متعارف کرانے کی تجویز پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرپرست اعلی ظہیر بابر،مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب علی سرکی،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز،سینئر نائب صدور لاہور شیخ اختر،رفعت سنی ،نائب صدور لاہورمرزا اطہر بیگ،چوہدری نوید ، جنرل سیکرٹری نعیم بادشہ ،چیئرمین لاہور عطا ء جٹ، سینئر وائس چیئرمین ملک ناظم بھی موجود تھے۔