عوام اپنا حق لینے کیلئے حق دو عوام تحریک کا حصہ بنیں:ضیاء الدین انصاری ، خالد احمد بٹ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اورسیکرٹری لاہور خالد احمد بٹ نے کہا ہے کہ عوام اپنا حق لینے کیلئے حق دو عوام تحریک کا حصہ بنیں اور حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 12 جولائی کو اسلام آباد پہنچیں۔ دھرنا بجلی کے ظالمانہ ٹیکسوں ، ناجائز بلوں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف پاکستان کی تاریخ کا انقلابی دھرنا ثابت ہوگا۔ آئی ایم ایف کے غلام حکمران مہنگائی سے عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لیناچاہتے ہیں۔ عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں۔ ایسے میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوںمیں اضافہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا ہے۔