• news

نوجوانوں کی واحد قیادت چیئرمین بلاول بھٹو کی شکل میں موجود ہے:حسن مرتضیٰ  

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی واحد قیادت چیئرمین بلاول بھٹو کی شکل میں موجود ہے۔ آنیوالے عام انتخابات میں ثابت کرینگے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہو گی۔او این اے 127 کچہ جیل روڈ پر پیپلز یوتھ کے رہنما حسین انور بھٹی اور طارق کمبوہ کی طرف سے عوامی کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب عثمان ملک،رانا اشعر نثار،نعیم ظفر، رانا وقاص تنویر،شیخ عبدالرزاق نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر فنانس سیکرٹری رانا جواد،سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس احسن رضوی،ذیشان شامی،عدیل خان ،شیخ جبار، سمیت پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ کے سینکڑوں کارکن موجود تھے۔حسن مرتضی نے کہا ہم اپنی کوتاہیوں اور مس مینجمنٹ کی وجہ سے این اے 127کے عوام تک نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے اہل علاقہ کو یقین دلایا کہ علاقے کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہر کوشش کرینگے۔ عثمان ملک نے کہا 2024کے انتخابات میں ہم وہ نتائج حاصل نہیں کر سکے جنکی توقع تھی۔ تنظیمی غلطیوں  کے باعث ہم اس حلقے سے وہ ووٹ حاصل نہیں کر سکے جو کرنا چاہیے تھا جبکہ ذیلی حلقوں سے لڑنے والے اپنے چیئرمین کا الیکشن صحیح معنوں میں نہیں لڑ سکے۔

ای پیپر-دی نیشن