• news

ملکی ترقی کیلئے تعلیم ،ہنرکافروغ ازحدضروری ،بقاکیلئے امن ناگزیر:راغب نعیمی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ملکی ترقی کیلئے تعلیم اورہنرکافروغ ازحدضروری ہے۔ سماجی ہم آہنگی کیلئے ایک دوسرے کی رائے کااحترام کیاجائے۔ہم خواتین کو تعلیم دیکر معاشرے میں ترقی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ معاشرتی بقا ء کیلئے امن وامان کاقیام ناگزیر ہے۔ کسی بھی ہجوم یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔معاشرے سے برائی کے خاتمے کیلئے علما ء کرام کاکردار انتہائی اہم ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ادارہ تعلیم وتحقیق کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں3روز تربیتی ورکشاپ بعنوان’’بین المسالک ومذاہب ہم آہنگی ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ سے معروف دانشور سلیمان عابد،ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹرعمار ناصر، حنیف قمراورطاہرعباس نے بھی خطاب کیا۔علاوہ ازیں علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی سے ادارۃ المصطفیٰ گوجرانوالا کے علماء کرام کے وفدنے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی مولانا سید زاہدحسین مصطفائی نے کی۔وفد نے ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کاچیئرمین بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔قائدین نے عالم اسلام کی مجموعی صورتحال اورمدارس کو درپیش مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیا ل کیا۔ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن