ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب Straight Talk کی تقریب
لاہور (کلچرل رپورٹر) سابق آئی جی پولیس‘ معروف دانشور اور کالم نگار ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب Straight Talk کی تقریب ہوئی جس سے مقررین نے کہا کہ ذوالفقار چیمہ نے پوری سروس میں دیانتداری‘ غیر جانبداری اور قانون کی حکمرانی کے بہت بلند معیار قائم کئے۔ وہ اپنے اعلیٰ کردار کی وجہ سے تمام سول سروسز کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ان کی کتاب میں ملک کے اہم مسائل کی بڑے مدلل‘ مؤثر اور جراتمندانہ انداز میں نہ صرف نشاندہی کی گئی ہے بلکہ انکا حل بھی تجویز کیا گیا ہے۔