• news

افغانستان اور چین کے درمیان سڑک کی تعمیر زیرو پوائنٹ پر پہنچ گئی 

کابل (نوائے وقت رپورٹ )  افغان صوبہ بدخشاں کے حکام کا کہنا ہے کہ چین اور افغانستان کے درمیان تاریخی شاہراہ ریشم کی تعمیر زیرو پوائنٹ پر پہنچ گئی ہے۔ بدخشاں کے اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر انجینئر ذبیح اللہ نے پامیر وادی اور غجیر کے دورے کے دوران کہا کہ چین اور افغانستان کے درمیان تاریخی شاہراہ ریشم کی تعمیر زیرو پوائنٹ تک پہنچ گئی ہے۔ذبیح اللہ امیری نے کہا شاہراہ ریشم روڈ کا پہلا مرحلہ، جو کہ 60 کلومیٹر لمبائی اور 11 میٹر چوڑائی پر مشتمل ہے، وزارت دفاع کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب ضلع اشکاشم سے ضلع واخان کے مرکز خندود کے علاقے تک مکمل جبکہ کچھ حصے اسفالٹنگ کے لیے تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن