• news

 منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 297 چھاپے ‘ 161 ملزم گرفتار 

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں، ڈیلرز اور اسمگلرز کے ٹھکانوں پر پولیس کریک ڈائون میں تیزی لائی گئی ہے ، آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 297 چھاپے مارے گئے ‘ 161 ملزمان کو گرفتار کرکے 157 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا۔ ملزمان سے 72 کلو گرام چرس ، 4 کلو ہیروئن ، 2 کلو آئس اور 1372 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ 26 فروری سے جاری اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے دوران پولیس ٹیموں کے 34781 چھاپے مارے گئے ، منشیات فروشی میں ملوث 16674 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 16221 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان سے 9663 کلو گرام چرس، 171 کلو گرام ہیروئن، 269 کلو افیون ،53 کلو آئس اور 16 لاکھ 87 ہزار لٹیر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پہنچانے والے ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن