ضلعی سطح پر قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔محسن نقوی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھی فٹنس ٹیسٹ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل فٹنس ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے 4 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔علاقائی سطح پر مزید ٹیسٹ متعارف کرائے جائیں گے۔