حضرت عمر فاروقؓکی فتوحات کی مثال ملنا مشکل ہے: عبدالقیوم
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)امیرالمومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓکے دور حکومت میں جو فتوحات ہوئیں اسکی مثال ملنا مشکل ہے ۔آپؓ فاتح عرب وعجم اورمراد رسول تھے۔ آپؓ کے دور میں قیصر وکسری جیسی سپر طاقتیں پاش پاش ہوئیںاور اسلام کا پرچم دنیا بھر میںلہرانے لگا۔ ان خیالات کا اظہار یہاں مقررین نے جامع مسجد لبیک یارسول اﷲمیں علامہ عبدالقیوم بھٹی کی زیر سرپرستی یوم شہادت حضرت سیدنا عمر فاروقؓ اور شہادت سیدناعثمان غنی ؓ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پیر سید علی سجاد حیدر شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف نے کی۔