• news

اتفاق تاجروں کے مسائل حل کرنے میں معاون ہوگا:کاشف کھوکھر 

قصور (نمائندہ نوائے وقت)صدر قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف کھوکھر نے وفد کے ہمراہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہالاہور اور قصور چیمبرز کا باہمی اتفاق تاجروں کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم چھوٹے شہروں کی کا ر و با ر ی برادری کی معاونت کریں۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر ذیشان خلیل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرزخادم حسین، راجا حسن اختر ،میاں عتیق الرحمن، قصور چیمبر کے سینئر نائب صدرحاجی محمد اکرم ذکی اورنائب صدر جنید کھوکھربھی اس موقع پر موجود تھے۔ کاشف کھوکھر نے مزید کہاکہ بجلی کے زیادہ نرخوں کی وجہ سے قصور کی کاٹیج انڈسٹری بند ہورہی ہے۔انہوں نے صدرلاہورچیمبراورایگزیکٹو کمیٹی کو قصور چیمبرکے دورے کی دعوت دی۔اس موقع پرکاشف انورصدرلاہورچیمبرا ٓف کامرس اینڈانڈسٹری کاکہنا تھاکہ کوئی بھی تاجرٹیکس دینے سے نہیں گھبراتا تاہم سخت پالیسیوں کی وجہ سے لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے۔

ای پیپر-دی نیشن