• news

معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے حکومت کوشاں ہے:ذیشان پرویز 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگارخصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے رہنمامیا ں ذیشان پرویز، ملک پرویزاقبال،شیخ عظیم جاوید ، حاجی یعقوب بگا، احمد خورشید، ملک اعجاز احمد، میاں تنویراحمد،حاجی میاں عبدالرشید ، میاںخالد عباس ، اکبر علی چوہان، رانامہران فیاض،حافظ سمیع الیاس نے کہا ہے ملکی معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے حکومت بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔ناقدین قومی مفادات کو پیش نظر رکھیں الزام تراشی سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا پاکستانی باشعور قوم حکومتی مجبوریوں سے باخوبی آگاہ ہے اورمیاں شہبازشریف کی معیشت کی بحالی کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جلد درپیش بحرانوں کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان پائیدار ترقی سے ہمکنار ہونے سمیت بیرونی دنیا میں تیز ترقی کرنے والے ملک کے طور پر سامنے آئے گا۔ مریم نواز شریف کے بطور وزیراعلیٰ سودن کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو قوم سے کئے وعدوںکی پاسداری کی طرف مثبت قدم ہے اور جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن