کامونکی: ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
کامونکی(نمائندہ خصوصی) پْرانی واہنڈو کامحکمہ صحت کا ملازم مرزا عبدالمجید موٹرسائیکل پر تھادو ڈاکو ساڑھے چار ہزارروپے اورموبائل فون چھین کرلے گئے۔جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دو ڈاکو میاں سانسی کے پراپرٹی ڈیلر ابوہریرہ سے پچاس ہزارروپے اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ٹول پلازہ کے قریب دو ڈاکو گوجرانوالہ کے وسیم اختر سے پچیس ہزار نو سو روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔خان ٹاؤن کے عرفان اور اْسکے بھائی قمر زمان سے گھر کے قریب دو ڈاکو 43ہزارتین سو روپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے۔جبکہ ٹول پلازہ کے قریب دو ڈاکو کنٹینر کے ڈرائیور ساہیوال کے محمد امیر سے سات ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔دو ڈاکو جی ٹی روڈ پر واقع فلنگ سٹیشن کے ملازم شان سے اسکی تنخواہ اٹھارہ ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔علاوہ ازیں چوری کی وارداتوں میں نواحی گاؤں چندنیاں کے قربان علی اور ڈیرہ امیر افضل کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی سکھانہ باجوہ کے محنت کش محمد عثمان کی حویلی سے تین بکریاں چوری ہو گیئں ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔