• news

مون سون کے حوالے سے ہنگامی انتظامات مکمل ہیں:میاں جمیل 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹربلدیہ شیخوپورہ وایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں جمیل نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں مون سون کی بارشوں اورپانی سے ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کا عملہ بارشی پانی کے نکاس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا شہر کے تمام واٹر ڈسپوزل 24گھنٹے ایکٹو رہے گے اور مشینری عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا اس کے علاوہ محرم کے روٹس پر تمام تجاوزات کو ختم کر دیاگیا ہے سڑکوں کے پیچ ورک بھی مکمل کئے گئے ہیں ، ممکنہ بارش کی صورت میں پانی کے نکاس کیلئے بھی موثراقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن کے مطابق اورڈپٹی کمشنرڈاکٹروقار علی خان کی ہدایت پربرساتی نالوں اور ڈرینج کی صفائی کاعمل تیزی سے جاری ہے اس کیساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہراورقصبات میں روزانہ کی بنیاد پر کچرا وغیرہ اٹھایا جا رہا ہے۔ عوام کو میونسپل سروسزکی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن