ننکانہ صاحب:محرم میں قیام امن کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری
ننکانہ صاحب(نامہ نگار )ڈی پی اوصاعد عزیز کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی طر ف سے ماہ محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری کردیاگیا۔یکم محرم سے30 محرم تک 427 مجالس و جلوس منعقد ہونگے جن میں278 مجالس ہائے اور149 جلوس شامل ہیں ۔ماہ محرم الحرام میں18سو پولیس افسران و جوان اور749 رضا کار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔تمام مجالس وجلوسوں کی حساسیت کومد نظررکھتے ہوئے کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں اے کیٹیگری کے 17 ،بی کیٹیگری کے 51 اورسی کیٹیگری کے 81 جلوس شامل ہیں جبکہ مجالس ہائے میں اے کیٹیگری کی 3، بی کیٹیگری کی 62 اورسی کیٹیگری کی 213 مجالس شامل ہیں۔ ڈی پی او دفتر میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو راؤنڈ دی کلاک تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام د ے گا۔ ضلع بھر میں جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کیلئے 569 سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کئے گئے ہیں جن کو ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائیگا۔