• news

میک اپ کا امپورٹڈ سامان بجٹ میں  نئے ٹیکس لگنے سے مزید مہنگا ہو گیا 

اسلام آ باد (آئی این  پی  ) میک اپ کا امپورٹڈ سامان بجٹ میں نئے ٹیکس لگنے سے مزید مہنگا ہوگیا۔ خواتین پریشان ہیں کہ میک اپ کیلئے تو ہر چیز چاہیئے، قیمتیں بڑھنے کے بعد اب کون سی چیز خریدیں اور کیا چھوڑیں ۔ خواتین حکومت سے اپیل کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ بنا سنگھار ہے ہر خاتون کی دلی خواہش لیکن درآمدی سامان زیبائش پر نئیٹیکسوں نے بڑی مشکل پیدا کر دی۔ امپورٹڈ اسکن کیئر کریمز ، فیس اور ہینڈ واش ہوں یا پرفیومز، میک اپ کیلئے لازم ہر چیز کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔  خواتین کہتی ہیں امپورٹڈ کاسمیٹکس پر بھاری ٹیکس بڑا ظلم ہے ۔ ارباب اختیار از راہ کرم فیصلے پر نظرثانی کریں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ جو باہر سے چیزیں امپورٹ ہو رہی ہے ان پر بہت ٹیکس لگا ہوا ہے ہم لوگ بالکل افورڈ نہیں کر سکتے ، اب ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کون سی چیز لیں کون سی چیز چھوڑیں۔ بجٹ میں نئے ٹیکسوں سے یوں تو ضرورت کی بہت سی چیزیں مہنگی ہوئی ہیں مگر خواتین چاہتی ہیں اور کچھ سستا ہو نہ ہو ، میک اپ کا سامان ضرور سستا ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن