• news

نوشہرہ فیروز:  علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر 15 دن کی بیٹی زندہ دفن کر دی

نوشہرو فیروز (نوائے وقت رپورٹ) علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر پولیس کے مطابق واقعہ ٹھارو شاہ میں پیش آیا جہاں والد نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایاکہ بچی کے والد کو گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق والد کی نشاندہی پر بچی کی نعش قبر سے نکال لی گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو پیدائش سے ہی خون کی کمی تھی، ڈاکٹر نے حیدرآباد لے جانے کا مشورہ دیا۔ بچی کے والد نے بتایا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ بچی کا حیدرآباد میں علاج کراتے۔

ای پیپر-دی نیشن